ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 ملین ڈالرز اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین (انروا) کو بطور امداد دے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ناروے کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انروا پر لگنے والی اسرائیلی پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں۔
ناروے کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کھنڈر بن چکا ہے، اس وقت انروا (UNRWA) کو زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔
ناروے کی وزیرِ خارجہ ایسپن بارتھ نے کہا ہے کہ ان حالات میں اسرائیلی قانون ساز اداروں کی جانب سے پابندی لگنا عجیب ہے۔
ناروے کی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ ادارہ انروا 70 سال سے غذائی امداد فراہم کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے انروا پر لگائی گئی پابندی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کی پابندی سے پہلے انروا کے 13000 کارکن امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے تھے۔