میانمار میں برسرِ اقتدار فوج نے ہنگامی حالت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا۔
میانمار کی فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے استحکام اور امن کی اب بھی ضرورت ہے۔
میانمار کی فوج نے رواں سال عام انتخابا ت کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ میانمار میں فوج نے یکم فروری 2021ء میں بغاوت کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹ کر رہنما آن سان سوچی کو گرفتار کر لیا تھا۔