• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا آج سے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی حکومت نے آج یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یکم فروری سے چین پر دس فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا  بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری Karoline Leavitt نے بریفنگ میں بتایا کہ امریکی صدر نے ابھی تک یورپی یونین کے خلاف ٹیرف نافذ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو منگل کو امریکا کا دورہ کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید