• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی کی شوبز کو خیرباد کہنے سے متعلق بیان پر وضاحت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے شوبز چھوڑنے سے متعلق پرانے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی شوبز کو مکمل طور پر خیرباد نہیں کہا تھا بلکہ صرف وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے کہا تھا کہ میں وقفہ لے رہا ہوں، میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں شوبز چھوڑ رہا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ میری ویڈیو کو مکمل طور پر نہ دیکھ کر اس میں سے چھوٹے چھوٹے کلپس لے کر لوگوں نے یہ نتیجہ نکال لیا کہ میں شوبز چھوڑ رہا ہوں۔

 حالانکہ میں نے ویڈیو میں واضح طور پر کہا کہ میں صرف وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں تاکہ دین کو بہتر طور پر سمجھ سکوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں ڈلاس (امریکا) میں جاوید احمد غامدی صاحب کے پاس گیا تاکہ دین کو سمجھ سکوں، وہ دین اور دنیا کے درمیان توازن کی بات کرتے ہیں، اس لیے میرا مقصد دین کو سیکھ کر شوبز میں واپسی تھی۔

حمزہ علی عباسی نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا بدقسمتی سے ہمارے یہاں ویڈیو مکمل دیکھے بغیر سرخیاں بن جاتی ہیں، شوبز اور اسلام کو ایک دوسرے کے مخالف سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اگلے دن خبر بن گئی کہ حمزہ نے میڈیا چھوڑ دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید