• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر سے بریک اپ، میرب علی کی جذباتی گانا گانے کی ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی کے عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک ایونٹ کے دوران جذباتی گانا گا رہی ہیں۔

رشتے ختم ہونا فطری عمل ہے اور بریک اپ کے بعد ہر انسان کا جذباتی ردعمل مختلف ہوتا ہے۔ کچھ لوگ خود کو مصروف رکھتے ہیں، کچھ اظہار کرتے ہیں، اور کچھ تنہائی اختیار کرتے ہیں۔

میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی اور پھر اچانک بریک اپ نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، 3 سال کی منگنی کے بعد دونوں نے حال ہی میں علیحدگی کا اعلان کیا اور عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ بیان کے ذریعے مداحوں سے پرائیویسی کی درخواست کی۔

 علیحدگی کے بعد میرب علی کی ایک شو میں شرکت اور غزل کے بول گانے کا انداز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

میرب علی ایک شو میں موجود تھیں جہاں عون علی گانا گا رہے تھے، جب انہوں نے نہ چھیڑو ہمیں گایا تو میرب کو دعوت دی کہ اگلی لائن وہ گائیں۔

میرب نے اعتماد کے ساتھ گایا ہم ستائے ہوئے ہیں، یہ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر ردعمل میں کچھ صارفین نے اس لمحے کو دلچسپ اور بااعتماد قرار دیا، مگر زیادہ تر صارفین نے اسے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کہا۔

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اب ہانیہ کی کاپی بننے کی کوشش کر رہی ہے، عاصم اس سب کا حقدار نہیں تھا، تھوڑی سی سنجیدگی دکھانی چاہیے تھی۔

یاد رہے کہ 12 جون 2025ء کو عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر میرب علی سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، جو کہ دونوں کا باہمی فیصلہ قرار دیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید