• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسما عباس کا چہرہ جھائیاں ختم کروانے کے علاج سے شدید متاثر

کولاج فوٹو: اسکرین گریب
کولاج فوٹو: اسکرین گریب

اسما عباس کا چہرہ جھائیاں ختم کروانے کے علاج سے شدید متاثر ہوگیا، چہرے پر الرجی اور خارش کی شکایت ہونے لگی۔

پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس اپنی متاثر کن اداکاری اور وقار کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی جلد سے متعلق ایک ناخوشگوار واقعے کا انکشاف کیا ہے۔

 وہ ناصرف ایک باصلاحیت فنکارہ ہیں بلکہ یوٹیوب پر بھی باقاعدگی سے ویڈیوز شیئر کرتی رہی ہیں، تاہم کچھ دنوں سے ان کی غیر موجودگی نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

اسما عباس نے بتایا کہ میرے چہرے پر فریکلز (جھائیاں) قدرتی طور پر موجود تھیں، جو خاندان میں وراثتی طور پر آتی ہیں۔

 ایک ڈاکٹر نے مجھے جھائیوں کے خاتمے کےلیے کاؤٹری (cauterization) تجویز کی، یہ ایک مخصوص جلدی علاج ہے جس میں جلد کی اوپری سطح کو جلایا جاتا ہے تاکہ نشانات ختم کیے جا سکیں۔

اداکارہ نے بیان کیا کہ میں نے کاؤٹری کروائی اور سب کچھ نارمل لگ رہا تھا، اسی رات میں نے اپنی بیٹی اور بہو کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک فیس ماسک استعمال کیا، جو میرے لیے خطرناک ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فیس ماسک کے استعمال کے بعد میرے چہرے پر شدید الرجی ہوگئی، جلد پر سرخ دھبے نمودار ہوئے اور خارش ہونے لگی، اب میں ادویات استعمال کر رہی ہوں اور ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ اس میں وقت کے ساتھ بہتری آئے گی۔

انہوں نے مداحوں سے دعا کی درخواست کی اور کہا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، میں صرف اس لیے سب کو بتا رہی ہوں تاکہ کسی اور کو کے ساتھ ایسی غلطی نہ ہو، جلد کی حساسیت کا خیال رکھیں، خاص طور پر کسی بھی علاج یا ماسک کے بعد۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید