• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بزنس کونسل کی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس چھوٹ تجاویز کی مخالفت


پاکستان بزنس کونسل نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس چھوٹ کی تجاویز کی مخالفت کردی۔

پاکستان بزنس کونسل نے ٹاسک فورس کی تجاویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر نے بزنس کونسل سے ملاقات میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس کمی کا اشارہ دیا تھا، چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پلاٹس کی لین دین کو بھاری ٹیکس کا سامنا ہے، حکومت نظر ثانی کر رہی ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ٹیکس پالیسی تبدیل نہ کی جائے۔ حکومت پلاٹس کے کاروبار میں سیاہ دھن بے نقاب کرنے کی کوشش جاری رکھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ٹاسک فورس نے پہلی بار گھر بنانے والوں کو مکمل ٹیکس چھوٹ دینے سمیت کئی تجاویز تیار کی ہیں، جن پر غور کیلئے پیر 3 فروری کو اجلاس بلا لیا گیا ہے۔

یہ تجاویز بھی تیار کی گئی ہیں کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کم کیا جائے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جائے، کم آمدن طبقے کو سبسڈی دی جائے اور آسان قرضے بھی دیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید