بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر پر طنزیہ جملے کا جواب دے دیا اور کہا کہ صرف وہی نہیں، انڈسٹری میں ہر کوئی ایسا ہے۔
یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی 2 کے فاتح الویش یادو سے انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین نے پوڈ کاسٹ کے دوران بالی ووڈ میں گروپ ازم پر گفتگو کی۔
اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں جانبداری کے تاثر کی نفی کی تاہم اس بات کا اقرار کیا کہ کچھ لوگ اُن ہی کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں، جنہیں وہ پہلے سے جانتے ہیں۔
اس دوان الویشن یادو نے طنزیہ انداز میں کرن جوہر کا نام لیا تو انکیتا لوکھنڈے نے فوراً جواب دیا کہ کرن جوہر ہی نہیں ،ہر کوئی ایسا ہے، میرے خیال میں ہر کسی کا اپنا گروپ ہے۔
وکی جین نے گفتگو کا حصہ بنتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں لوگ ان ہی کے ساتھ کام کرتے ہیں، جنہیں وہ پہلے سے جانتے ہیں، یہی وجہ ہے، وہ باہر کے لوگوں کو موقع دینے سے گریز کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ 2023ء میں انکیتا لوکھنڈے نے شوہر کے ہمراہ بگ باس کے سیزن 17 میں حصہ لیا تھا، وہ اس سے قبل کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔