کوئٹہ(پ ر) جمعیت رہنما مولانا محمد شعیب نے کہا ہے کہ پی بی 42کے عوام نعیاری تعلیم، صحت، پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں رہی سہی کسر بے روزگاری او ربدامنی نے پوری کردی ہے ادارے عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیںانہوںنے کہاکہ سوئی گیس‘ بجلی کی شیڈول کے مطابق فراہمی یقینی بناکر حلقے میں نئے تعلیمی ادارے ‘ مراکز صحت واٹر سپلائی کے منصوبے شروع کرکے نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔