• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان پیکج زکواۃ کمیٹیوں کے ذریعے تقسیم کی جائے، شیر اکبر خان

پشاور ( وقائع نگار )اصلاحی کمیٹی بازار کلاں تحصیل گورگٹھڑی پشاور کے صدر سابق کونسلر شیر اکبر خان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سمیت صوبہ بھر کے غریب مستحقین زکواۃ میں رمضان پیکج کی رقم لوکل زکواۃ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے زریعہ تقسیم کر کے بے روزگار اور مہنگائی کے مارے فاقوں کا شکارغریب گھرانوں تک پہنچائی جائے تاکہ رمضان کے مقدس ایام میں پریشان حال غریب لوگوں کی پریشانیوں میں کمی ہو سکے ایک بیان میں صدر شیر اکبر خان نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت رمضان پیکج سے کارکنوں اور منظور نظر افراد کو نوازنے کے لیئے اپنے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کے زریعہ تقسیم کرنا چاہتی ہے تو پھر غریب اور مستحق گھرانوں کا مذاق نہ اُڑایا جائے انہوں نے کہا کہ اگر لوکل زکواۃ کمیٹیوں کے عہدیداروں کے زریعہ مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو اُن سے عہد لے کر اوپن چیکوں کے زریعہ تقسیم کی جائے ویسے بھی گزشتہ کئی سالوں سے غریب مستحقین کو زکواۃ فنڈز سے محروم رکھا جارہا ہے
پشاور سے مزید