• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر رہنما غلام بلال کا 8 فروری کو صوابی جلسے کی مکمل حمایت کا اعلان

پشاور(جنگ نیوز) پشاورتاجر رہنماغلام بلال جاوید نے 8 فروری کو ہونے والے صوابی جلسے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیاہے۔ گزشتہ روزمنعقدہ پی ٹی آئی کے ایک اہم مشاورتی اجاس جس میں صوبائی صدر جنید اکبر خان نے بھی شرکت کی ۔ غلام بلال نے کہا کہ وہ اپنے قائد کے حکم پر ہر طرح سے جلسے میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے جلسے میں بھرپور شرکت اور تاجروں کو متحرک کرنے کا اعلان کیا۔ غلام بلال جاوید نے کہا کہ ہم نہ گولی سے ڈرتے ہیں، نہ کسی جبر سے۔ ہم نکلیں گے اور بھرپور تعداد میں نکلیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے نو منتخب صوبائی صدر جنید اکبر خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ جیسے نڈر لیڈر کی ضرورت ہے، جو تاجروں کو متحد کر سکے۔
پشاور سے مزید