• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفافیت کیلئے محکموں کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا، معاون خصوصی سائنس و ٹیکنالوجی

پشاور(جنگ نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق تمام محکموں میں شفافیت لانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی شفقت ایاز نے نجی آئی ٹی کمپنی کی تنظیم کی طرف سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نجی بینک کے اہلکاروں کے علاوہ مختلف آئی ٹی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خیبر پختونخوا کے اہلکاروں نے شرکت کی، آئی ٹی کمپنی کی طرف سے معاون خصوصی کو تنظیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی صنعت کی ترقی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی، معاون خصوصی نے تنظیم کو بہترین آگاہی پروگرام منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور نجی بینک اور آئی ٹی ایسوسی ایشن کی کاوش سراہا۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کی خاطر اس سیکٹر کے فروغ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں گے
پشاور سے مزید