• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جذام کے مریض فنڈز کی کمی کے سبب علاج سے محرو م ہو رہے ہیں،عارف خان

پشاور ( وقائع نگار )لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر پروفیسر سرجن محمد عارف خان نے کہا ہے کہ جُذام (کوڑھ) کا مریض انسانی جانوں کو اپاہج اور معذور بنا کر محتاجی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیتا ہے جُذام کے مریضوں کی بروقت تشخیص ہونی چاہیئے تا کہ ہر ایسا مریض معذوری سے بچ کر معاشرے کا اچھا با وقار شہری بن سکے وہ پشاور میں جُذام کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر راحیل عمیر ملک،جزل سیکرٹری عبدالنعیم سرحدی،جائنٹ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر زکین احمد خان،فنانس سیکرٹری ہدایت اللہ خان،کوآرڈینیٹر انیس احمد خان اور دیگر ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈاکٹر عارف خان نے مذید کہا کہ جُذام ایک قدیم مرض ہے اور اب بھی اس کے مریض ملک کے ہر علاقہ میں پائے جاتے ہیں بروقت تشخیص سے مریضوں کو بچایا جاسکتا ہے اس سلسلے میں اُن کی ایسوسی ایشن گزشتہ کئی سا لو ں سے جُذام کے مریضوں کے مفت علاج معالجہ کے لیئے سرگرم ہے سینکڑوں ایسے معذور افراد مفت علاج معالجہ سے ٹھیک ہو چکے ہیں
پشاور سے مزید