پشاور ( وقائع نگار )اہلیان ریگی ماڈل ٹاؤن نے ٹرانس پشاور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریگی ماڈل ٹاؤن کیلئے جاری ڈی ار 14فیڈر بسوں کے روٹ پر نظر ثانی کر کے سٹاپس کی تعداد میں کمی کی جائے تاکہ سفر کے دورانیہ میں مزید کمی ہوں اہلیان ریگی ماڈل ٹاؤن کے مطابق علاقے کیلئے چلنے والی ڈی ار 14فیڈر بسوں کے روٹ میں زیادہ سٹاپس ہونے کی وجہ سے ٹاؤن کے مکینوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ خصوصی طور پر طلبہ کو لمبے روٹ کی وجہ سے آنے اور جانے میں مشکلات رہتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی ار 14بسوں کے راستوں میں سٹاپس کی تعداد کو کم کیا جائے تاکہ سفر کا دورانیہ کم ہو سکیں اور شہریوں کو مزید سہولت میسر ہوں