• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پوائنٹ سے غائب

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے اہم چوک اور مصروف چوراہوں سے ٹریفک اہلکاروں کا ڈیوٹی پوائنٹ سے غائب ہونا معمول بن گیا افسران نے چپ سادھ لی جسکے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم شہر میں جیل پل چوک، ایل ار ایچ گیٹ،ناز سینما چوک روڈ، شعبہ بازار چوک،ہشتنگری پھاٹک، فقیر اباد پل، چوک یادگار،گھنٹہ گھر بازار سمیت دیگر اہم ترین چوک و چوراہوں سے ٹریفک اہلکاروں کے غائب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری طرف شہریوں خصوصا کمرشل گاڑیوں، ویگن رکشہ، لوڈر ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی روگردانی اور جگہ جگہ روانی میں خلل ڈالنے کی وجہ سے ٹریفک جام سے عوام عاجز آگئے شہریوں نے ٹریفک اہلکاروں کا قبلہ درست کرنے، کمرشل گاڑیوں کی ڈرائیوروں کو نکیل ڈالنے اور ڈیوٹی پوائنٹ سے ٹریفک اہلکاروں کے غائب ہونے کی روش ختم کرنے کے لیے اعلی حکام سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور فرض شناس محنتی ٹریفک اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور غافل اہلکاروں کے حوالے سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پشاور سے مزید