پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 1510 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 745 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 40 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 120 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 933 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 9 پیسے مہنگا ہوا ہے، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279.04 روپے پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278.95 روپے پر بند ہوا تھا۔