ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مسلسل تیسرے روز نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے 3 لاکھ 10ہزار 956 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 400 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں تین دن کے دوران 4700 روپے اضافہ ہوا ہے۔