کراچی کے علاقے میٹھادر میں عمارت کے اندر سلنڈر گیس پھٹنے سے دیوار گر گئی، جس سے خاتون جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق میٹھادر کاغذی بازار میں 5 منزلہ پرانی عمارت میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا،جس سے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کی دیواریں گر گئیں ،حادثے میں خاتون جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کی دیگر منزلوں کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ عمارت کافی پرانی اور مخدوش ہونے کے سبب سلنڈر کے معمولی دھماکے سے دیواریں گر گئیں۔