ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو غزہ سے بےدخل کرنے کی تجویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنی چاہیے۔
تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمنا اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایسے منصوبے تجویز نہیں کرنے چاہئیں جو جبری بےدخلی کے مترادف ہوں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تجویز غزہ کی پٹی اور پورے فلسطین کو مٹانے کی سازش ہے۔
انھوں نے کہا کہ کوئی تیسرا فریق فلسطینی سرزمین کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔