• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا سمانتھا پرابھو کی ڈیٹنگ کی تصدیق ہوگئی؟

کیا بھارتی خوبرو اداکارہ سمانتھا روتھ پرابھو کی فلم ڈائریکٹر راج ندیمورو کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصدیق ہوگئی؟

37 سالہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک اسپورٹس ایونٹ کی تصاویرشیئر کی تو اُن کی فلم ڈائریکٹر کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو بڑھاوا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمانتھا اور راج ندیمورو میں تعلقات کی افواہیں کافی عرصے سے زیر گردش ہیں، اس دوران جوڑے کو پکل بال ایونٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

ایونٹ کے مقابلوں کے دوران دونوں کافی پرجوش دکھائی دیے، ایک تصویر میں تو سمانتھا اور راج ندیمورو نے ایک دوسرے کے ہاتھ بھی پکڑ رکھے تھے۔

راج ندی مورو کئی مشہور ویب سیریز دی فیملی مین، فرضی اور گنز اینڈ گلاب کے شریک ڈائریکٹر ہیں۔

اداکارہ نے یکم فروری کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویری البم شیئر کی، جن میں جوڑے کو کھیل کے دوران کافی پرجوش دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں سمانتھا اور راج ندیمورو نے ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑ رکھے ہیں۔

ان تصاویر کے البم کے آخر میں گروپ فوٹو ہے، جس میں پوری ٹیم اداکارہ اور ڈائریکٹر کے ساتھ پوز دے رہی ہے، ان تصاویر کو مداحوں نے نظر انداز نہیں کیا۔


مداحوں کی بڑی تعداد نے اس نوعیت کی تصاویر کے بعد جوڑے کی ڈیٹنگ کو حقیقت تسلیم کرلیا ہے، ایک نے تبصرے نے کہا کہ اچھی بات ہے، اس پر سب خوش ہیں۔

سمانتھا اور راج ندیمورو کی ڈیٹنگ سے متعلق افواہوں پر تاحال اداکارہ اور ڈائریکٹر نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

گزشتہ دونوں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کرداروں کی نوعیت سے متعلق گفتگو کی، جس میں راج اور ڈی کے کی تعریف کی تھی۔

یاد رہے کہ سمانتھا اور ناگا چیتنیا نے 2017ء میں شادی کی اور ان کا تعلق 2021ء میں پایا تکمیل تک پہنچا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید