نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے 9 فروری تک جاری رہے گی، اس دوران 45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز اس مہم میں خدمات سرانجام دیں گے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے اسلام آباد اور راولپنڈی کی ہائی رسک یونین کونسلز کا دورہ کیا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق عائشہ رضا فاروق نے مہم کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں سے ملاقات کی۔