• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری جلسے کیلئے پی ٹی آئی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کے جلسے کی اجازت کےلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کےلیے عدالت عالیہ لاہور میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کےلیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ 29 جنوری کو درخواست دی، تاحال ڈی سی آفس میں کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ہراساں کیا جارہا ہے، درخواست واپس لینے کےلیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ انتظامیہ کو ہدایت کی جائے 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے بےگناہ کارکنان کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سے بھی روکا جائے۔

قومی خبریں سے مزید