لاہور میں وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے مقتول کی گاڑی پر فائرنگ کی، حملہ آوروں کے ساتھی ملزمان کار میں بھی سوار تھے۔
لاہور کے علاقے چوہنگ میں آج صبح وکیل کو قتل کیا گیا، حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے نوید کی گاڑی پر فائرنگ کی، حملہ آوروں کے ساتھی ملزمان کار میں بھی سوار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد رائیونڈ روڈ پر فرار ہوئے، سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد پکڑ لیں گے۔