• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیٹ جی پی ٹی کے لیے نیا ’ڈیپ ریسرچ‘ ٹول متعارف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے نیا ’ڈیپ ریسرچ‘ ٹول متعارف کرادیا، نئے ٹول کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اب کئی گھنٹوں کا کام چند منٹوں میں کر سکتا ہے۔ 

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ آپ چیٹ جی پی ٹی کو ایک پرامپٹ دیں تو چیٹ جی پی ٹی ویب سرچ کے ذریعے سینکڑوں آن لائن ذرائع سے معلومات نکال کر ایک تحقیقاتی تجزیہ تیار کردے گا۔

اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت کا سسٹم ہے جو مختلف پیچیدہ اور قیمتی کام انجام دے سکتا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس ٹول کا مقصد گہرے تحقیقی کاموں کے لیے ایک مؤثر حل پیش کرنا ہے۔ 

الٹ مین نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اوپن اے آئی ایک نئی قسم کے ہارڈویئر کی ترقی پر کام کر رہا ہے جو مصنوعی ذہانت کو مزید مؤثر بنا سکے گا اور اس کے لیے ایپل کے سابق چیف ڈیزائن آفیسر جونی آئیو کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید