• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ نے کے 4 منصوبے پر حکمِ امتناع واپس لے لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں پانی فراہمی کی منصوبے کے 4  پر حکمِ امتناع واپس لے لیا۔

عدالتِ عالیہ میں سماعت کےدوران اپیل کنندہ کی وکیل فریدہ منگریو نے بتایا کہ حکمِ امتناع کے سبب کراچی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، حکومت نے جو زمین لینی ہے اس کے لیے قوانین پر عمل کرے۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ حکمِ امتناع کے باوجود کام جاری تھا تو توہینِ عدالت کی درخواست دیں، تھوڑی سی زمین کے لیے عوامی اہمیت والا منصوبہ نہیں روکا جا سکتا۔

عدالت نے اپیلیں خارج کرتے ہوئے کے 4 منصوبے کے لیے کام کی اجازت دے دی۔

قومی خبریں سے مزید