• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرِ مملکت آصف زرداری کی چینی وزیرِ اعظم لی کیانگ سے ملاقات

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ سے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پائیدار اور گہری ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ‘ پر روشنی ڈالی۔

دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پے در پے نسلوں نے دوستی کو مضبوط کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے علاقائی روابط، اقتصادی ترقی کے فروغ میں سی پیک کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

اس موقع پر فریقین نے سی پیک 2.0  کے تحت قابلِ تجدید توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی، انفرااسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر  زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید