• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگرجنا 3500 کروڑ روپے کی دولت کے ساتھ بھارت کے امیر ترین اداکار

جنوبی بھارت کے امیر ترین اداکار نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا، اداکار کی دولت 3500 کروڑ بھارتی روپے ہیں۔ 

اسکا نام رجنی کانت، پربھاس یا وجے نہیں ہے، بلکہ یہ ناگرجنا ہیں جو نہ صرف ساؤتھ بلکہ ہندی فلموں کے سپر اسٹارز کو بھی اس معاملے میں مات دے چکے ہیں۔

منی کنٹرول نامی ادارے کے مطابق انکی مجموعی دولت 410 ملین ڈالرز یا 3572 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ 

یاد رہے کہ سلمان خان 2900 کروڑ روپے اور عامر خان 1900 کروڑ روپے ان سے کافی پیچھے ہیں۔ جبکہ ساؤتھ میں دولت مند اداکاروں میں رام چرن 1370 کروڑ، کمل ہاسن 600 کروڑ، رجنی کانت 500 کروڑ، جونیئر این ٹی آر 500 اور پربھاس 250 کروڑ کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں۔

وہ دن گئے جب جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کو ممبئی کی ہندی سنیما کا غریب کزن سمجھا جاتا تھا۔

ناگرجنا ۔ فوٹو فائل
ناگرجنا ۔ فوٹو فائل

گزشتہ عشرے کے دوران تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم فلمی صنعت نے باکس آفس پر تسلسل کے ساتھ ہندی فلموں کو پچھاڑ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے ساؤتھ کے اسٹارز کے قد کاتھ میں بھی اضافہ ہوا ہے، جن میں سے کچھ اب دولت کے معاملے میں بالی ووڈ کے ٹاپ سپر اسٹارز کے حریف بن چکے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید