کابل(نیوز ایجنسی )افغانستان نے ایک بار پھر ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کی جبری جلاوطنی اور بدسلوکی کو فوری طور پر روکیں انسانی حقوق کی تنظیموں سے افغان پناہ گزینوں کو مدد فراہم کرنے پر زور ۔افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق ان خیالات کا اظہار قائم مقام افغان وزیر برائے پناہ گزین اور وطن واپسی، مولوی عبدالکبیر نے جاپانی سفیر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نائب نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے الگ الگ ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ افغان پناہ گزینوں کو مدد فراہم کریں۔