آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا۔
’دھڑکے دل زور سے دھڑکے دیکھو کیا ہو گا‘ نغمہ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔
میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا جبکہ سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا۔
ٹورنامنٹ کے دیگر میچز لاہور اور راولپنڈی میں بھی شیڈول ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز جیو سوپر براہِ راست نشر کرے گا۔