لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس اے میں چور ایک گھر سے 3 کروڑ روپے کے زیوارت اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے، اہل خانہ عزیز کے انتقال پر تعزیت کیلئے گئے ہوئے تھے۔
ڈیفنس اے کے علاقے میں نامعلوم چور شہری انوارالحق کے گھر سے 3 کروڑ روپے، زیورات اور دیگر سامان لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر میں شہری انوار الحق نے کہا کہ اس کی بیوی کسی عزیز کے انتقال پر تعزیت کیلئے گئی ہوئی تھی، اس دوران چور تالے توڑ کر 3 کروڑ روپے قیمتی ہار، انگوٹھیاں، چوڑیاں اور دیگر سامان لے گئے۔
اہل خانہ کےمطابق پولیس چوروں کا سراغ نہیں لگا سکی۔