لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے نواز شریف نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم شہباز شریف بڑی محنت کر رہے ہیں، اداروں اور نظام کی اصلاح پر ٹھوس پیش رفت جاری ہے۔ مریم نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے,نیت ٹھیک ہو گی تو اللّٰہ تعالیٰ کی مدد آئے گی ، معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ہیں۔ تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا۔ ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔