• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں،حمایت جاری رکھیں گے، سراج الحق

 لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعتِ اسلامی  سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں۔ کشمیری عوام اور قیادت نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی 1947ءمیں پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کرکے کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا تھا۔ آج بھی مقبوضہ کشمیر کی قیادت پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ برہان مظفر وانی سمیت لاکھوں کشمیری بزرگوں،مائو ں، بہنوں، بیٹیوں، نوجوانوں اور بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ خون کے آخری قطرے اور زندگی کے آخری لمحے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انشاءاللہ شہداءکی قربانیوں کی بدولت اہلِ کشمیر اور پاکستان آزادی ¿ کشمیر کا سورج طلوع ہوتا ہوا ضرور دیکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی تا اسلام آباد بھارتی سفارتخانے تک آزادی  کشمیر مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مارچ میں نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کرکے کشمیری عوام اور شہداءکے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیری عوام نے تین روز قبل آزاد کشمیر کے انتخابات میں نواز شریف کو مینڈیٹ دیا، لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے آج آزادی  کشمیر کارواں کے راستے میں کنٹینر کھڑے کرکے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی اور کشمیریوں کے قاتل مودی کو پیغام دیا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈیا سمجھتا ہے کہ وہ اہلِ کشمیر پر ظلم ڈھاکر انہیں خاموش کردے گا، لیکن یہ اس کی بھول ہے۔ انشاءاللہ خون کے آخری قطرے تک اور زندگی کے آخری لمحے تک آزادی کشمیر کی جدوجہد جاری رہے گی، اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب آج کا یہ آزادی کشمیر مارچ ایک دن سری نگر پر جاکر ختم ہوگا۔ ریلی سے غلام محمد صفی، میاں مقصود احمد، میاں محمد اسلم، فضل الرحمن خلیل اور حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر پیر سید صلاح الدین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین