• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ میں اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی موبائل کے استعمال پر پابندی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ میں تعینات اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایس پی ہائیکورٹ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی،  سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے موبائل فونز واپس لے لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ہائیکورٹ میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کی مکمل سرچنگ کی جائے، اور ہر شحض کی جامع تلاشی لی جائے۔

قومی خبریں سے مزید