بہاولنگر میں گھریلو جھگڑے کے مقدمے میں مطلوب شخص پولیس چھاپے کے دوران مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر کے علاقے باہو ساڑھو میں گھریلو جھگڑے میں مطلوب شخص کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران ملزم اشتیاق مزاحمت کے دوران مارا گیا۔
دوسری جانب ملزم کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے میرے بھائی کو پکڑا اور گولی مار دی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔