• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گالف چیمپئن شپ، تیسرے روز بھی احمد بیگ کی برتری قائم

رشید ڈی حبیب گالف چیمپئن شپ کے تیسرے روز بھی دفاعی چیمپئن احمد بیگ کی برتری قائم ہے۔

وہ 9 انڈر پار کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد زبیر 8 انڈر پار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کراچی میں جاری 14ویں رشید ڈی حبیب میموریل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ کے تیسرے دن بھی لیڈر بورڈ پر لاہور کے احمد بیگ کی سبقت برقرار رہی۔

کراچی گالف کلب کے سرسبز کورس پر 72 ہولز کے 3 راؤنڈز کے بعد، احمد بیگ 9 انڈر پار کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

کراچی گالف کلب کے محمد زبیر 8 انڈر پار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ مطلوب احمد اور محمد منیر 6 انڈر پار کے اسکور پر ہیں۔

جونیئر پروفیشنل کیٹیگری میں ریحان بابر نے 75 اسکور کے ساتھ برتری حاصل کی ہے۔

سینئر کیٹیگری میں محمد طارق 68 کے اسکور کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید