وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 3 مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گوجرانوالہ، لاہور اور قصور میں کارروائیاں کیں اور 3 انسان اسمگلرز گرفتار کیے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف جاوید، فیضان اور طیب سہیل شامل ہیں، جن کے خلاف ایف آئی اے تھانے میں مقدمات درج تھے۔
حکام کے مطابق ملزم آصف نے شہری کو جرمنی بھجوانے کا جھانسہ دیکر 15 لاکھ، ملزم فیضان نے ملائیشیا بھجوانے کے عوض شہری سے 6 لاکھ اور ملزم طیب سہیل نے برطانیہ بھجوانے کےلیے ایک شہری سے 45 لاکھ روپے بٹورے تھے۔