• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان سے آنیوالےخاندان سے بدسلوکی پر ٹریفک وارڈنزکیخلاف تحقیقات

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈیرہ غازی خان  سے آنے والے خاندان سے مبینہ بد سلوکی پر سٹی ٹریفک پولیس نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ ڈیڑہ غازی خان سےخاندان ویگن پر ملتان کے لئے آرہا تھا ۔ ٹریفک وارڈنز نے  روک کر کاغذات کی چیکنگ کے نام پر  ناروا سلوک کی گئی جس پرمتاثرہ خاندان نے ٹریفک پولیس کے کے خلاف احتجاج کیا اور ٹریفک وارڈنز پر الزام عائد کیاگیاکہ  کاغذات پورے ہونے کے باوجود پیسے طلب کئے۔انکار پر ٹریفک وارڈنز نے انہیں تنگ کیا ۔اس واقعے کی اطلاع میڈیا  میں آنے کے بعد ٹریفک پولیس نے واقعے کی  تحقیقات کا حکم دیدیا ۔
تازہ ترین