پہلوٹی کی بیٹی کے بعد پھر سے اُس کا پیر بھاری ہوا، تو شوہر نے ناک بُھوں چڑھا کر کہا کہ ’’اگلے برس مُجھے پھر سے بیٹی نہ دے دینا۔‘‘
تو دو آنسو اس کی پلکوں پر در آئے اور دل سے دُعا نکلی کہ ’’اگلے جنم موہے بٹیا نہ کیجو۔‘‘
قرأت نقوی (ٹیکساس، یو ایس اے)