وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشین ہم منصب کو او آئی سی وزرا ے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے حوالے سے حمایت سے آگاہ کیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ بالخصوص غزہ میں انسانی بحران پر تبادلۂ خیال کیا۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام اور ان کے مقصد کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اظہار بھی کیا ہے۔