انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے کیس میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔
عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔