• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: چھاپے کے دوران فائرنگ سے ڈی ایس پی کو زخمی کرنیوالا ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

فوٹو اسکرین گریپ : جیو نیوز
فوٹو اسکرین گریپ : جیو نیوز

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

8 فروری کو پولیس نے ڈیفنس میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اس نے فائرنگ کرتے ہوئے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا،  جسے گرفتار کرکے پولیس نے آج اے ٹی سی میں پیش کیا۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی مصطفیٰ کو بازیاب کروانے کیلئے کارروائی کی،  کارروائی کے دوران مبینہ اغوا کار ارمغان کو گرفتار کیا گیا، مبینہ اغواء کار نے پولیس کو اپنے بنگلے کے احاطے میں آتا دیکھ کر فائرنگ کی۔

قومی خبریں سے مزید