چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) وفد کی ملاقات کا اعلامیہ سامنے آگیا۔
اعلامیے کے مطابق جوئیل ترکویٹز کی قیادت میں آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے دوان ملاقات عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے جاری کوششوں کا جائزہ پیش کیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ آزاد ادارہ ہے اور بطور سربراہ اس کی خودمختاری کا تحفظ میری ذمے داری ہے۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے یہ بھی کہا عام طور پر عدلیہ کا ایسے مشنز سے براہ راست رابطہ نہیں ہوتا ہے۔