• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایس ایس 2024ء نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل پبلک سروسز کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سی ایس ایس 2024ء کے نتائج سے متعلق مختصر فیصلہ سنادیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلے میں سی ایس ایس 2024ء کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت عالیہ اسلام آباد نے آج فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو چند گھنٹوں کے وقفے کے بعد سنادیا گیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل سی ایس ایس نتائج روکنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے تھے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گر چکے ہیں، عدلیہ کا ستون ہوا میں ہے مگر ہم پھر بھی مایوس نہیں ہیں۔

انہوں نے چیئرمین ایف پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز دستی سے کہا کہ 2024ء کے امتحان کے نتائج آئے نہیں اور آپ 2025کا امتحان لینے جارہے ہیں، اگر آج بھی کہہ دیں کہ نتائج کا اعلان کر رہے ہیں تو ہم درخواستیں نمٹا دیتے ہیں ۔

اس پر چیئرمین ایف پی ایس سی نے کہا کہ ان کےلیے فوری نتائج کا اعلان کرنا ممکن نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید