• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی کا مزدوروں کیلئے کل میچ کے فری ٹکٹ دینے کا اعلان

تصویر پی سی بی
تصویر پی سی بی

نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کیلئے کل میچ کے فری ٹکٹ دینے کا اعلان کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کو قذافی اسٹیڈیم سے اچھا بنایا گیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر میں ورکرز نے دن رات کام کیا۔ 

وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو ممکن نہیں، لیکن ورکرز نے اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں 14 سے 16 گھنٹے تک کام کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے اصل ہیرو ہمارے مزدور ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کا ویو لاہور سے بہت بہتر ہے۔ 

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہماری کرکٹ ٹیم بہادر ہے، ایک میچ میں شکست سے مایوس نہ ہوا کریں۔ اپنی کرکٹ ٹیم پر اعتماد کریں، انھیں حوصلہ دیں۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ ہماری ٹیم نے پہلے بھی اچھے نتائج دیے، آگے بھی دے گی، کرکٹ اسٹیڈیم کی پارکنگ کیلئے سندھ حکومت نے بہت تعاون کیا۔ کراچی کی مقامی حکومت نے بھی پارکنگ کیلئے تعاون کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید