پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔
پاکستان کے محمد حارث اور نیوزی لینڈ کے ایش سودھی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ ٹرافی کی رونمائی کرائسٹ چرچ کے مقام پورٹ ہلز پر کی گئی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا دوسرا میچ 18 مارچ کو ڈنیڈن، تیسرا میچ 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا میچ 23 مارچ کو ماؤنٹ منگوئنی جبکہ پانچواں میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔