بھارتی کرکٹ کے سپر اسٹار ویرات کوہلی نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025ء سے قبل کوہلی نے اپنے بالوں کا نیا انداز اپنایا ہے، جس کی تصاویر مشہور سیلیبریٹی ہیئر اسٹائلسٹ عالم حاکم نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
کوہلی کا یہ نیا ہیئر اسٹائل سائیڈ فیڈ پر مشتمل ہے، جو ان کی شخصیت کو مزید پرکشش بناتا ہے۔
تراشی ہوئی داڑھی کے ساتھ یہ نیا ہیئر اسٹائل ان کے مداحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے میں ہے۔
ویرات کوہلی رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے اہم کھلاڑی ہیں، حال ہی میں دبئی میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی پی ایل 2025ء کی تیاری کر رہے ہیں۔
ان کا یہ نیا لک ان کے مداحوں کے لیے ایک تازہ جھلک ہے اور آئی پی ایل سیزن کے لیے ان کے جوش و خروش کو ظاہر کرتا ہے۔
آئی پی ایل 2025ء کے آغاز سے قبل، کوہلی کا یہ نیا ہیئر اسٹائل ان کے فیشن سینس اور خود اعتمادی کی عکاسی کرتا ہے۔