• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کا شکار، 4 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے باعث 4 مہینے کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔

انگلینڈ کے مارک ووڈ کو بائیں گھٹنے کی انجری کی تشخیص ہوئی ہے، انجری کی وجہ سے سرجری کی جائے گی۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ میں مارک ووڈ کو انجری ہوئی تھی۔

ووڈ نے رواں سال جولائی کے آخر تک فٹنس بحال کرنے کو ہدف بنالیا، انکا کہنا ہے کہ اتنے لمبے عرصے کےلیے کرکٹ سے باہر ہونے پر افسردہ ہوں۔

مارک ووڈ نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ میں جلد کرکٹ میں واپس آؤں گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید