• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد روہت شرما کو انعام مل گیا

روہت شرما— فائل فوٹو
روہت شرما— فائل فوٹو

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی جیت کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی میں توسیع مل گئی ہے، وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ناقابلِ شکست رہی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکٹرز نے روہت شرما پر نئے سرے سے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جون سے اگست تک ہونے والے دورۂ انگلینڈ کے لیے انہیں اعتماد کا ووٹ مل گیا یے۔

روہت شرما کو یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ میں کپتان ہوں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد روہت شرما کی کپتانی خدشات کا شکار تھی۔

روہت شرما کی انفرادی کارکردگی بھی ناقص رہی تھی، انہوں نے 3 ٹیسٹ میچز میں 31 رنز بنائے تھے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ بھی کر دیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید