• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل اولمپکس ورلڈونٹر گیمز: پاکستانی ایتھلیٹس نے میڈلز جیتنا شروع کردیے

روینہ قربان (دائیں)، منیب الرحمٰن (بائیں)
روینہ قربان (دائیں)، منیب الرحمٰن (بائیں)

اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز کے فائنل راؤنڈ کے شروع ہوتے ہی پاکستانی ایتھلیٹس نے میڈلز جیتنا شروع کردیے۔

اٹلی کے شہر ٹورین میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز کے فائنل راؤنڈ شروع ہوئے تو پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے چار میڈلز جیت لیے۔

50 میٹر کراس کنٹری اسکینگ میں پاکستان کے منیب الرحمٰن نے گولڈ میڈل جیتا، اس ہی ایونٹ کے ویمنز فائنل میں پاکستان کی روینہ قربان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

کراس کنٹری اسکینگ میں معظم اقبال نے 800 میٹر اسنو شوئنگ میں پہلی پوزیشن کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔

200 میٹر اسنو شوئنگ ایونٹ میں سات پاکستانی ایتھلیٹس نے شرکت کی علی رضا اور عبدالصبور نے کانسی کے تمغے جیتے باقی پانچ ایتھلیٹس ٹاپ تھری پوزیشن نہ لے سکے۔

پاکستانی ایتھلیٹس اب تک دو گولڈ ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید