پاکستان سُپر لیگ 10 کی ٹرافی لومینارا کا ملک بھر میں سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔
سب سے پہلے ٹرافی نے حیدرآباد کا دورہ کیا، جہاں مقامی اسکول کے بچوں نے اس کا شاندار استقبال کیا۔
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کل کراچی میں ہوگی، تاریخی فریئر ہال کے سامنے فینز کے سامنے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
پی ایس ایل 10 ٹرافی ٹور کا جمعے سے آغاز ہوگیا ہے، سب سے پہلے ٹرافی حیدرآباد کے مقامی اسکول لائی گئی، جہاں سیکڑوں طلبا و طالبات نے اس کا بھرپور اور شاندار استقبال کیا۔
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کو لومینارا کا نام دیا گیا ہے، جو پاکستان کے شہروں اور محلوں میں اپنی چمک دمک سے شائقین کرکٹ کی آنکھوں کو خیرہ کرے گی۔
ٹرافی کل کراچی کے مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی، جہاں فریئر ہال پر دوپہر ساڑھے 12 بجے سے ڈیڑھ بجے تک فینز کو نمائش کےلیے پیش کی جائے گی۔